ثمرہ فاطمہ:صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے، اور صبح کے مقابلے میں مجموعی آلودگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، عالمی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 260 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح انتہائی تشویشناک رہی۔
جن علاقوں میں آلودگی کی بلند ترین سطح دیکھی گئی اُن میں گلبرگ ٹو: 378 AQI,برکی روڈ: 262 AQI,کینٹ: 293 AQI,ڈی ایچ اے فیز فائیو: 278 AQI,اقبال ٹاؤن: 244 AQImبیدیاں روڈ: 225 AQI شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث فضائی آلودگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آلودہ فضا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جن میں ماسک کا استعمال، غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز اور بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو خصوصی احتیاط شامل ہے۔