ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی

 آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ریکی ٹیم معمول کے دورے میں وینیوز کا جائزہ لے گی، ریکی ٹیم قذافی اسٹیڈیم این سی اے اور ایل سی سی اے گراونڈ کا جائزہ لے گی۔

ریکی ٹیم کو پی سی بی اور سیکورٹی حکام بریفنگ بھی دیں گے، آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی   ٹیم نے آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی   میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے، ٹی ٹوئنٹی   سیریز کے3 میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔