سٹی42: مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بری خبر ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتین مسلسل بڑھ رہی ہیں اور حکومت ان مصنوعات پر فروخت میں افراد کا منافع بڑھانے کا الگ سے انتظام کر رہی ہے۔ 16 دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوش رُبا اضافہ ہونے کا شدید خطرہ ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پیر کو دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جس کی بظاہر وجہ سرمایہ کاروں کی یہ توقعات ہیں کہ امریکہ جلد ہی شرح سود میں کمی کرے گا۔ امریکہ مین سود ک یشرح کم ہوئی تو اس سے مینوفیکچرنگ ایکٹیویٹی بڑھے گی اور امریکہ مین پٹرولیم مصنوعات کی کنزمپشن بھی لا محالہ برھے گی۔
آج تجارتی ہفتے کے پہلے روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں میں 4 سینٹ ( 0.06 فیصد ) اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 63.79 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 7 سینٹ (0.12 فیصد) بڑھ کر 60.15 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
آئل مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی توقعات ہیں کہ امریکہ جلد ہی شرح سود میں کمی کرے گا، یہ ایک ایسا فیصلہ ہو گا جو معاشی سرگرمی کو سہارا دے سکتا ہے اور عالمی توانائی کی طلب میں اضافہ کر سکتا ہے۔