درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کا تعین بدستور رجسٹرار آفس کرے گا،چیف جسٹس کی  تین رکنی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ

Supreme Court of Pakistan, Intra Court Apeals on Civilains trial in the military court case, three members committee's decisions, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کے 30  نومبر کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ سویلین کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت لارجر بنچ کرے گا، درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کا تعین بدستور رجسٹرار آفس کرے گا۔

اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن نے شرکت کی تھی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر لارجر بنچ تشکیل دیا جائے گا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود لارجر بنچ تشکیل دیں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ میں دائر درخواستیں یا اپیلیں قابل سماعت ہیں یا نہیں فیصلہ رجسٹرار آفس کرے گا، ناقابل سماعت قرار دی گئی درخواستوں پر چیمبر اپیلیں چیف جسٹس کی ہدایت کے بعد مقرر ہونگی، آئینی نکات کی تشریح کی درخواستیں تین رکنی کمیٹی کے پاس بھیجی جائیں گی۔

اعلامیہ مین بتایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر درخواستوں کو رجسٹرار آفس کمیٹی کے پاس بھیجے گا،کمیٹی طے کرے گی کہ آرٹیکل 184/3  کی درخواستیں قابل سماعت ہیں یا نہیں۔