ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مومن ثاقب کی ’اختر والا‘ سے ملاقات، ویڈیوز وائرل

مومن ثاقب کی ’اختر والا‘ سے ملاقات، ویڈیوز وائرل
کیپشن: Momin Saqib,Akhter
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کے معروف کامیڈین، انفلوئنسر و اداکار مومن ثاقب نے وائرل شخصیت ’ لاہور دا پاوا، اختر لاوا‘ سے ملاقات کی ہے۔

مومن ثاقب کی پھرتیلی طبیعت سے تو ہر کوئی واقف ہے، وہ خود بھی ایک انٹرنیٹ سینسیشن رہ چکے ہیں، مومن ماضی میں پاکستان کے ہارنے پر بطور مداح اپنے منفرد انداز میں ٹیم پر تنقید کرنے کے سبب ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئے تھے۔

اب مومن نے اپنی پھرتیلی طبیعت سے ملتی جلتی شخصیت، ’ اختر لاوا‘ سے ملاقات کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

مومن ثاقب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ’ اختر لاوا‘ سے ملاقات اور ملاقات کے دوران کیمرے کے پیچھے عکس بند کیے گئے مناظر مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

مومن کا اپنی ایک ویڈیو پر لکھنا ہے کہ اختر لاوا اب صرف لاہور کے ’پاوا‘ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے ’پاوا‘ بن گئے ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں انہوں نے ملاقات کے دوران ’ اختر لاوا‘ کا انداز کاپی کرتے ہوئے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ مومن ثاقب کا اختر لاوا کے لیے کہنا ہے کہ ’ اختر لاوا ایک بہت ہی نرم مزاج شخصیت ہیں، اللّٰہ تعالیٰ اِنہیں صحت و تندرستی والی زندگی دے۔

خیال رہے اختر لاوا کی ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پردھوم  مچارکھی ہے۔جس پر ہزاروں لوگ ویڈیوز بناکرشئیرکررہے ہیں۔