ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسران پانی ،بجلی کے بل پی گئے،عدالت نے بڑا حکم دیدیا

پولیس افسران پانی ،بجلی کے بل پی گئے،عدالت نے بڑا حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں واقع پولیس دفاتر کے ذمہ بجلی اور پانی کے2 کروڑ 39 لاکھ بلوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے کیس سولہ دسمبر کو سماعت کے لئے مقررکردیا۔


 
لاہور ہائیکورٹ کا بلوں کی عدم ادائیگی تک ڈی آئی جی سے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن تک کی تنخواہیں روکنے کا حکم برقرار ہے، عدالت نے گزشتہ ماہ بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث ماڈل ٹاؤن میں واقع پولیس دفاتر کی بجلی کاٹنے کا بھی حکم دیا تھا، ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے دفاتر ہیں، پولیس دفاتر کو ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی جانب سے بجلی اور پانی کے کنکشن جاری جاری کیے گئے ہیں۔

پولیس افسران کی جانب سے کافی عرصے سے بجلی اور پانی کے بل جمع نہیں کروائے جا رہے، فروری2020 میں پچاس لاکھ روپے جمع کرائے گئے، پولیس افسران کے ذمہ اب بھی دو کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو بجلی اور پانی کی مد میں واجب الادا رقم ادا کرنے کا حکم دے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer