(زین مدنی) شوبز سٹار فہد مصطفی نے عروہ حسین کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ شوبز ستاروں فہد مصطفی اور عروہ حسین ساتھی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے دوست بھی ہیں۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر عروہ حسین نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ فہد مصطفی کے ساتھ موجود ہیں اور فہد عروہ کی جانب اشارہ کر رہے ہیں، عروہ نے ایک مختصر مگر جاندار کیپشن دیا جس پر فہد مصطفی نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ ہمیں جلد ہی ایک فلم میں ساتھ کام کرنا چاہیے۔
دونوں کی ٹویٹر پر ہونے والے گفتگو کے بعد مداحوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا اور ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔