ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست خارج کردی

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست خارج کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(یاور چودھری) لاہور ہائی کورٹ  نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کردی،عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے وفاقی حکومت کو نظرثانی کے لئے درخواست دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، مریم نواز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے دلائل دیے،مریم نوازکےوکیل نےعدالت میں مؤقف اختیارکی ہے کہ مریم نوازکامؤقف سنےبغیرنام ای سی ایل میں شامل کیاگیا، وفاقی حکومت نےایگزٹ کنٹرول لسٹ آرڈی نینس کی خلاف ورزی کی ہے۔

وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ وزرا بار بار کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے، مریم نواز پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کا الزام لگا کر نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا،عدالت سے بہتر ہمارے پاس کوئی فورم نہیں علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام بھی ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس کے سیکشن 3 کے تحت آپ وفاقی حکومت کے سامنے ریویو فائل کر سکتے ہیں، مریم نواز کے وکیل کا کہناتھا کہ مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے حکومت کو کوئی درخواست نہیں دی،حکومت خود مریم نواز کو باہرجانے نہیں دے گی، درخواست کیسے دیں؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیاست میں تو مخالف جماعتیں ہوتی ہی ہیں،آپ نظر ثانی کیلئے درخواست کیوں نہیں کرتے؟پہلے وزارت داخلہ سے رجوع کریں جوبھی فیصلہ دے پھر آئیں،سارے قانون ایک طرف، نوازشریف کیس میں وفاق نے شرط عائد کی تھی، نوازشریف کا معاملہ یہ تھا کہ انہوں نے نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔

جسٹس علی باقرنجفی کا مزید کہناتھا کہ نوازشریف کو کابینہ نے بھی باہرجانے کی اجازت دی تھی،ہم چاہتے ہیں کہ ادارے اپنی اپنی قانونی حدود میں کام کریں، دلائل سننے کے بعدمریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer