ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گل داؤدی کی نمائش میں پی ایچ اے کی پہلی پوزیشن

گل داؤدی کی نمائش میں پی ایچ اے کی پہلی پوزیشن
کیپشن: City42 - Gul-e-Daudi Flower Exhibition Race Course
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رُخ ندیم): قدرت کے سب ہی رنگ سمیٹے گل داؤدی کی نمائش جیلانی پارک میں جاری ہے، رنگین پھولوں کی چادر بچھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جیلانی پارک میں ہونے والی گل داؤدی نمائش کے مقابلے میں پی ایچ اے نے پہلی، باغ جناح نے دوسری اور محکمہ آثار قدیمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

جیلانی پارک میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایچ اے ناہید گل بلوچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناہید گل اختر نے کہا کہ اس نمائش کا سہرا مالیوں کے سر جاتا ہے جس کی انتھک محنت سے یہ نمائش سجائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ باغ بانی ایک فن ہی نہیں بلکہ عبادت بھی ہے۔