ناصر علی): اورنج لائن میٹرو ٹرین کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف متحرک ہوگئے۔ اعلیٰ الصبح منصوبے کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
سپریم کورٹ نے اورنج ٹرین منصوبے کو مکمل کرنے کی مشروط اجازت دی تو انتظار میں بیٹھی پنجاب حکومت بھی متحرک ہوگئی۔ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے مشاورتی اجلاس بلائے۔ افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف علی الصبح اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا جائزہ لینے بغیر پروٹوکول پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ نے مختلف سٹیشنز کا دورہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے پوری جان لگا دیں۔ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ تاخیر کا ازالہ محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے جین مندر کے قریب انڈر گراؤنڈ سٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔