ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسٹر یاسین برائلر فارمرز ایسوسی ایشن ضلع قصور کے چیئرمین منتخب

ماسٹر یاسین برائلر فارمرز ایسوسی ایشن ضلع قصور کے چیئرمین منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ماسٹر یاسین کو برائلر فارمرز ایسوسی ایشن ضلع قصور کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا، جبکہ ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

چیئرمین برائلر فارمرز ایسوسی ایشن پنجاب آصف گوندل نے ماسٹر یاسین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ضلع قصور کے فارمرز کے مسائل مؤثر انداز میں اجاگر ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ضلع قصور کا برائلر ریٹ مقامی طلب و رسد اور مارکیٹ کی حقیقی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ماسٹر یاسین اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے فارمرز کے مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے  برائلر فارمرز راحیل خان، یاسین گل، ابرار، شیخ اعظم، دانش، ملک خرم، شیخ نصیر، منور، شہباز رفیع اور دیگر نے بھی ماسٹر یاسین کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر ماسٹر یاسین نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے پولٹری انڈسٹری شدید مالی نقصان کا شکار ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ فارمرز کے نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے پولٹری انڈسٹری کو دوبارہ منافع بخش کاروبار بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے برائلر فارمرز ایسوسی ایشن پنجاب کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ماسٹر یاسین نے اعتماد کرنے پر آصف گوندل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔