ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں آج پھر بادل مہربان, بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

لاہور میں آج پھر بادل مہربان, بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ، فاران یامین: لاہور میں موسم نے کروٹ بدل لی، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

 آسمان سرمئی بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے جبکہ بارش کے ساتھ ہلکی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گلبرگ، جیل روڈ، لبرٹی، سی بی ڈی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 28 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں ہواؤں کی رفتار 5 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

موسمی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں مزید بارش کا امکان برقرار ہے، جبکہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 13 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔