ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  لاہور :موسلا دھار بارش کے بعد واسانے بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا

  لاہور :موسلا دھار بارش کے بعد واسانے بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب: شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارش کے بعد واسا لاہور نے اب تک کی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا ہے، جس میں مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کی مقدار اور صورتحال کی تفصیلات شامل ہیں۔

سب سےزیادہ پانی والاتالاب میں 77ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی،جیل روڈ21،ہیڈآفس واساگلبرگ میں45ملی میٹربارش ریکارڈ،لکشمی چوک74،اپرمال میں7ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی،نشترٹاؤن57،چوک ناخدامیں57ملی میٹربارش ریکارڈ،فرخ آباد70،گلشن راوی میں19ملی میٹربارش ریکارڈ،اقبال ٹاؤن39،سمن آبادمیں37ملی میٹربارش ریکارڈ،جوہرٹاؤن34،قرطبہ چوک میں23ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
 سڑکوں،نشیبی مقامات پر پانی جمع ہوگیا،مال روڈ،جیل روڈ،ہائیکورٹ،کینال ر وڈ پر بارش سے پانی جمع ہو گیا،ماڈل ٹاؤن،کوٹ لکھپت،پیکو ر وڈ پربارش
ٹاؤن شپ،گرین ٹاؤن،فیکٹری ایریا میں بارش،مسلم ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش سے پانی جمع ہو گیا۔

  دوسری جانب شدید بارش کے باعث نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں جل تھل ایک ہوگیا،جشن آزادی فیملی فن ریس ملتوی کر دی گئی،شہر میں ہونیوالی شدید بارش کے باعث ریس ملتوی کی گئی۔

جشن آزادی فیملی فن ریس آج شام 5بجے ہونا تھی،ریس نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے متصل حالی چوک سے شروع ہونا تھی۔