ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امن کے نوبیل انعام کیلئےبےقرار،امریکی صدر نے ایک اور جنگ رُکوا دی

 امن کے نوبیل انعام کیلئےبےقرار،امریکی صدر نے ایک اور جنگ رُکوا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امن کے نوبیل انعام کیلیےبےقرار،ڈونلڈ ٹرمپ واقعی امن کی فاختہ ثابت ہونے لگے،ایک اور جنگ رُکوا دی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرا دیا، ٹرمپ نے دونوں ممالک کے سربراہان کو وائٹ ہاؤس بلا کر صلح کرائی۔

ملاقات کے بعد صدر آذربائیجان اور وزیراعظم آرمینیا نے مکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے، صدر ٹرمپ نے گواہ کے طور پر معاہدے پر چِڑیا بٹھائی۔

کہا کہ دونوں ممالک تجارت اور معیشت کو ترجیح دیں گے، امریکی صدر پاک ،بھارت سیزفائرکا تذکرہ کرنا نہ بھولے۔
روس اور یوکرین میں بھی جلد جنگ بندی کی امید ظاہر کی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا امن کےلیے نیا راستہ کھلا ہے، آذربائیجان اور آرمینیا ذمےداری کے ساتھ آگے بڑھیں گے، دونوں ممالک کے سربراہان نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کی سفارش کردی۔