ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک وانٹرمیں 3کیٹگری میں 5سےزائدکتابوں کےنصاب آؤٹ ڈیٹیڈ قرار

میٹرک وانٹرمیں 3کیٹگری میں 5سےزائدکتابوں کےنصاب آؤٹ ڈیٹیڈ قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب نصاب و کتاب بورڈ (PCTB) نے میٹرک ون ٹرم کے تین کیٹیگری گروپ آرٹس، جنرل سائنس، اور کامرس میں شامل پانچ اہم مضامین کے نصاب کو مزید جدید اور موزوں بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

 یہ مضامین طویل عرصے سے (30 سال سے زائد) پرانے نصاب کے مطابق پڑھائے جا رہے تھے۔

ان کیٹیگریز میں شامل شماریات، کامرس، جنرل سائنس، جغرافیہ اور دیگر اختیاری مضامین کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔ اس نئے اقدام کے تحت، پیکٹب (PCTB) پانچ ماہر کنسلٹنٹس کی بھرتی کرے گا جو نصاب کی تبدیلی میں معاون ہوں گے۔

 اس بھرتی کے لیے بورڈ آف گورنرز نے بھی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔