ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیرتعلیم نے چھٹیوں میں توسیع کی اہم وجہ بتا دی

صوبائی وزیرتعلیم نے چھٹیوں میں توسیع کی اہم وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے کے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتا دی۔

گزشتہ روز  کو محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کیا، یہ  اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔

صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے کے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتاتے ہوئے کہا  ہے کہ یہ فیصلہ صوبے میں گرمی میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں قبول کرتاہوں کہ چھٹیوں میں اضافے سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوگا لیکن بچوں کی صحت ہماری لیے سب سے اہم ہے۔

اس سے قبل پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک تھیں۔

واضح رہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات میں31 اگست تک توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دیتے ہوئے واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے4 اگست سے کھل گئے ہیں، پاکستان کے دیگرصوبوں میں بھی اسکول معمول کے مطابق کھل گئے ہیں، وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کریں،