پسند کی شادی کرنیوالے نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی

پسند کی شادی کرنیوالے نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان میاں بیوی نے الگ الگ ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ 

بھارت کی ریاست اندھیرا پردیش کے ضلع تاڑی پتری کے علاقے میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں  6 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے میں الگ الگ ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ اس حوالے سے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 26 سالہ منجو ناتھ اور 24 سالہ رام دیوی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، 6 ماہ قبل خاندان کی رضامندی سے شادی ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پیر  کے روز بیوی نے ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کی جبکہ اس کے شوہر نے اگلے ہی دن اپنی بیوی کی طرح ہی ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرلی۔

دوسری جانب لڑکی کے والدین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کی موت جہیز کے لیے ہراسانی کی وجہ سے ہوئی ہے، مایوسی کے عالم میں پہلے بیٹی اور پھر بعد میں داماد نے خودکشی کی۔