ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ  پنجاب کا بہترین کارکردگی کے حامل افسروں واہلکاروں کیلئے کیش انعامات کا اعلان

 وزیراعلیٰ  پنجاب کا بہترین کارکردگی کے حامل افسروں واہلکاروں کیلئے کیش انعامات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ  پنجاب محسن نقوی کابہترین کارکردگی کے حامل افسروں واہلکاروں کیلئے کیش انعامات کا اعلان،آئی جی پنجاب افسروں واہلکاروں کو کیش انعامات،تعریفی اسناد دیں گے۔

ڈی آئی جی لیاقت علی ملک،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کو 3لاکھ  اورتعریفی اسناد دینے کی منظوری دیدی گئی،ایس پی ایاز خان کو بھی 3لاکھ روپے اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دیدی گئی،ایس پیز عمارہ شیرازی،عبدالوہاب ،حمزہ امان اللہ کو ڈیڑھ لاکھ کیش ، تعریفی اسناد،ایس پیز دوست محمد ،محمد عبداللہ لک ودیگرکو ڈیڑھ لاکھ کیش اور تعریفی اسناد،ڈی ایس پیز بلال احمد خان ،علی عباس کو 3لاکھ اور تعریفی اسناد کی منظوری دی گئی۔

 اے ایس پیز سید ہ شہر بانو،بشریٰ نثار ،سعد آفریدی ودیگر کو 1لاکھ اور تعریفی اسناد ،آپریشن وانویسٹی گیشن میں تعینات دیگر افسروں واہلکاروں کو بھی کیش انعامات کی منظوری دی گئی ہے۔

 پولیس ترجمان کے مطابق افسران واہلکار امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے خدمات سرانجام دیں،افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔