شہباز گل کیخلاف مقدمہ درج، سنگین دفعات شامل

FIR against PTI leader Shahbaz Gill
کیپشن: FIR against Shahbaz Gill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ غداری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں سنگین دفعات کو شامل کیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف  مقدمے میں بغاوت اور اداروں کےخلاف اکسانے کی دفعات شامل ہیں،مقدمہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مقدمے میں دفعہ 505،120،124 اے اور 196 شامل کیا گیا،مقدمے میں شہباز گل پر فوج کے خلاف اکسانے کا الزام عائد گیا گیا،ایف آئی آر میں نجی ٹی وی چینل پر کی گئی گفتگو کا بھی ذکر کیا گیا،مقدمے کےمتن میں کہا گیا کہ ملزم نےبیان سوچ سمجھ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لئے دیا۔

ملزم ایسا بیان دے کر ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل مجرمانہ سازش کا مرتکب ہوا ،پولیس نے شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کی کاپی 24 نیوز کو موصول ہوگئی۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر 124 اے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ غلام مرتضیٰ چانڈیو مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer