اداکارہ و ماڈل صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش، تصاویر وائرل

Sadaf Kanwal gave birth to a daughter
کیپشن: sadaf kanwal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، پیدائش پر اداکار شہروز سبزواری کے گھر خوشیوں کا سماں بندھا ہوا ہے، سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی کی تصاویر بھی وائرل ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈارمہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول کو خدا نے بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے، خوشی سے سارا گھرانہ نہال ہے اور دوست احباب کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہے۔

صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک اداکارہ و ماڈل مہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس کے بعد اداکار جوڑے کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔مہرین سید نے شہروز اور صدف کو بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ماشاءاللّٰہ، اللّٰہ کی رحمت‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Mehreen Syed (@imehreensyed)

M .SAJID .KHAN

Content Writer