واٹس ایپ کا ایک اور شاندار کارنامہ

واٹس ایپ کا ایک اور شاندار کارنامہ
کیپشن: WhatsApp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈسک : واٹس ایپ نے  خاموشی سے گروپس چھوڑنے سمیت 3 پرائیویسی فیچرز متعارف کرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔ 

واٹس ایپ کے مالک  کی جانب سے  ایک بیان جاری کیا گیا جس میں ان فیچرز کی تفصیلات بتائی گئیں  ہیں، جس میں ایک فیچر واٹس ایپ گروپس کو خاموشی سے چھوڑ دینے کا ہے۔ایسا کرنے پر گروپ ایڈمن کو تو ایک الرٹ سے علم ہوجائے گا مگر باقی اراکین کو اس کا علم نہیں ہوگا۔یہ فیچر واٹس ایپ کے بڑے گروپس میں زیادہ کارآمد ہوگا جن کے میسجز کی بھرمار سے لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔

دوسرا فیچر بھی صارفین کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگا کیونکہ اس سے آپ دیگر کو یہ جاننے سے روک سکتے ہیں کہ آپ آن لائن ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے آپ کو 4 آپشن ایوری ون، مائی کانٹیکٹس، نو باڈی اور My contacts دستیاب ہوں گے۔ابھی جب آپ واٹس ایپ پر آن لائن ہوتے ہیں تو اس کا علم ان سب کو ہوجاتا ہے جو آپ کی پروفائل کو دیکھ سکتے ہیں۔

 تیسرے فیچر میں ہوگا کے ایسے میسج کو بھیجا جاتا ہے جو ایک بار دیکھنے کے بعد غائب ہوجاتا ہے، مگر ان میسجز کا سکرین شاٹ لیا جاسکتا ہے۔یہ دونوں فیچرز اسی مہینے کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوں گے۔