ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹر خوشدل شاہ فٹ ہوگئے

کرکٹر خوشدل شاہ فٹ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)قومی کرکٹر خوشدل شاہ کی فٹنس میں بہتری آنے لگی، بلے باز نے ہلکی ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ 
قومی کرکٹر خوشدل شاہ نے کرکٹ بال سے ہلکی پھلکی بیٹنگ شروع کر دی ہے۔ انجری میں بہتری آنے کے بعد خوشدل شاہ نے ٹریننگ کا آغاز کیا ۔خوشدل شاہ ٹیپ بال سے بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے ہیں۔ خوشدل شاہ آئندہ ہفتے بھر پور ٹریننگ کا آغاز کر دیں گے۔خوشدل شاہ گزشتہ دو ہفتوں سے فزیکل ٹریننگ کر رہے تھے۔ نیٹ سیشن میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے سے خوشدل شاہ کےبائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا۔

قبل ازیں دورہ انگلینڈ کیلئے اسکواڈ میں شامل بیٹسمین خوشدل شاہ ان فِٹ ہوگئے تھے، خوشدل شاہ کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا،پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) کا کہنا تھا  کہ خوشدل شاہ تین ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر رہیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer