وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر لاہور سمیت بڑوں شہریوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں، ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحی کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی اقدامات اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں  وزیراعلیٰ کی عیدالاضحی پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔  وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عید اجتماعات کی سکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے،کابینہ کمیٹی برائے امن و امان وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے جائے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں پولیس اور سکیورٹی سے متعلقہ سول ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں کیونکہ دشمن مکار اور بزدل ہے متعلقہ اداروں کو ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔  وزیر اعلی نے نے کہا کہ ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جبکہ ہوائی فائرنگ کے واقعات کے سدباب کیلئے پولیس کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ نے صفائی کیلئے انتظامیہ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی عید پر چھٹیاں نہیں کروں گا بلکہ فیلڈ میں جاؤں گامیں کسی بھی شہر جا کر صورتحال کا خود جائزہ لوں گا، کہتے ہیں کہ رواں برس انتظامات کو خوب سے خوب تر ہونا چاہیئے اور عوام کو ریلیف نظر آنا چاہیئے بارشوں کے پیش نظر ادارے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔ مویشی منڈیوں میں بھی صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور مویشی منڈیوں کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں جبکہ آلائشوں کو بروقت مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں اور بڑے شہروں میں سپرے بھی کرایا جائے  انتظامیہ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے افسران صفائی کے انتظامات کو خود مانیٹر کریں۔

لاہور اور بڑے شہروں میں صفائی کے انتظامات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کروں گا، انہوں نے کہا کہ شہریوں اور بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے پارکوں میں لگے جھولوں کی جانچ پڑتال مکمل کی جائے جبکہ  عوام کو کانگو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔

 جہاں بھی کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہو وہاں فی الفور تمام احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ایم ڈیز کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer