(نبیل ملک) لاہور سے جدہ جانے والے پی آئی اے کی حج پر واز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ انجن سے پرندہ ٹکرانے کے باعث کپتان رن وے سے جہاز واپس لے آیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔صاف پانی کیس میں ملوث ملزمان کو استثنیٰ مل گیا
تفصیلات کے مطابق پی آئی ا ے کی جدہ جانے والی حج پرواز پی کے2057 جیسے ہی رن وے کے ٹیک آف مقام تک پہنچی، جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔کپتان نے ایمرجنسی بریک لگائی تو بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کے 4ٹائر پھٹ گئے۔ اس دوران بزرگ و خواتین عازمین حج کی چیخیں نکل گئیں۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، اب تنخواہوں سے 11 فیصد کٹوتی ہوگی
مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور عملے کو مدد کے لیے پکارتے رہے۔ بعد ازاں جہاز کے کپتان اور عملے نے تمام عازمین حج کو پرسکون رہنے کی تلقین کی۔انجینئرز نے جہاز کی مرمت کیلئے8 گھنٹے کا وقت مانگ لیا۔ انتظامیہ نے 389 عازمین حج کو لاؤنج منتقل کر دیا۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، قومی ائیر لائن نے نئی تاریخ رقم کردی