سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، اب تنخواہوں سے11.70 فیصد کٹوتی ہوگی

سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، اب تنخواہوں سے11.70 فیصد کٹوتی ہوگی
کیپشن: City42 - Government Employees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نئے مالی سال میں تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے11.70 فیصد کٹوتی ہوگی۔ پروویڈنٹ فنڈ کی کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نے اعلان کردیا
 تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے11.70 فیصد پروویڈنٹ فنڈ کی کٹوتی ہوگی۔ وفاق کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے پنجاب کے سرکاری افسروں اور ملازموں کی تنخواہوں سے کٹوتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔جشن آزادی پر موسم بھی جشن منائے گا، محکمہ موسمیات نےبڑی پیشگوئی کردی

اے جی پنجاب کو بھی سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں سے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کٹوتیاں کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ کٹوتی کی رقم سرکاری افسروں اور ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ادا کی جاتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer