جنید ریاض: پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امتحان میں کامیابی کا تناسب 88 فیصد رہا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے 8 لاکھ 94 ہزار امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 7 لاکھ 82 ہزار کامیاب جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار امیدوار کامیاب نہ ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 358 نمبر رومیساں ایمان نے حاصل کیے جبکہ فاطمہ بتول نے 353 اور حادیہ احمد نے 350 نمبر حاصل کیے۔
پیکٹاء کے تحت 4 مضامین کا امتحان لیا گیا تھا اور آٹھویں جماعت کے امتحان کے کل نمبر 400 مقرر تھے۔