ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نرسری تا دوم طلباء کیلئے چائلڈ فرینڈلی نصاب متعارف کروانے کا فیصلہ

نرسری تا دوم طلباء کیلئے چائلڈ فرینڈلی نصاب متعارف کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:محکمہ تعلیم پاکستان نے نرسری سے جماعت دوم تک طلباء پر تعلیمی بوجھ کم کرنے کی تجویز پر کام تیز کر دیا ہے، جس کے تحت آئندہ تعلیمی سال میں چائلڈ فرینڈلی نصاب متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کم عمر بچوں کے لیے آسان، دلچسپ اور سرگرمیوں پر مبنی نصاب تیار کیا جائے گا تاکہ ابتدائی کلاسز میں رٹہ سسٹم کے بجائے عملی سیکھنے کو فروغ دیا جا سکے،اس نئے نصاب میں سوشل سائنسز اور شہری تعلیم کو دوبارہ شامل کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کو لائف سکلز، کلائمٹ چینج اور معلوماتی تعلیم بھی دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان اس حوالے سے اتفاق رائے ہو چکا ہے اور ماہرین کی مشاورت سے تعلیمی اصلاحات پر کام جاری ہے۔

 نئے نصاب کا اطلاق آئندہ تعلیمی سیشن سے متوقع ہے، جس سے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت اور تخلیقی سوچ میں نمایاں بہتری آئے گی۔