جنید ریاض:آٹھویں جماعت کے بورڈ نتائج کا اعلان تاحال نہ ہو سکا جبکہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے 9 اپریل کو نتائج جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اساتذہ کے مطابق آدھا دن گزرنے کے باوجود نتائج جاری نہیں کیے جا سکے جبکہ رواں سال آٹھویں جماعت کے امتحانات میں 9 لاکھ سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔
سی ای او پیکٹاء موسیٰ علی بخاری کا کہنا ہے کہ نتائج آج ہی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے جائیں گے۔