ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغوی لڑکی کی بازیابی کے لیے پولیس کو مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 4 مئی تک ملتوی

مغوی لڑکی کی بازیابی کے لیے پولیس کو مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 4 مئی تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ہائیکورٹ میں اغوا کیس میں نامزد ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت، سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مغوی لڑکی کی بازیابی کے لیے پولیس کو مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔

جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے ملزم فہد امجد کی دائر بعد از گرفتاری درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے سی پی او سے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے کیس کو دیکھا ہے۔جس پر سی پی او فیصل آباد نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ابھی کیس کا جائزہ لیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایسے معاملات میں ایس پی انویسٹی گیشن کو بھی خصوصی طور پر توجہ دینی چاہیے۔

 مغوی لڑکی ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکی۔ اس پر سی پی او نے استدعا کی کہ پولیس مغویہ کی بازیابی کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ کچھ مہلت دی جائے۔عدالت نے مغوی لڑکی کی بازیابی کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer