ملک اشرف : ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت, جسٹس سلطان تنویر احمد نے ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس سلطان تنویر احمد نے ڈھولن وال کے رہائشی تنویر احمد کی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ موکل نے اپنے گھر کے گراؤنڈ فلور پر ہوٹل قائم کر رکھا ہے ۔ کالعدم تنظیم کے خلاف آپریشن کے دوران ہوٹل بھی سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو متعدد درخواستیں دیں مگر شنوائی نہ ہوئی۔ عدالت نے معاملہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ درخواست پر قانون کے مطابق دس روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔ تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد دونوں افسران کو نوٹس جاری کردیئے۔