ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل سروسز کی بلاتعطل فراہمی کیلئےقومی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت

 موبائل سروسز کی بلاتعطل فراہمی کیلئےقومی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور :پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون سروسز کی بلاتعطل فراہمی کیلئے شہریوں کواپنا قومی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کردی۔

پی ٹی اےکی جانب سے کہاگیاہے کہ وہ ملک بھر میں موبائل فون سروسز کی بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے،صارفین اپنی موبائل فون سروسزیقینی بنانے کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ بروقت اپڈیٹ کریں۔
پی ٹی اے کے مطابق ایکسپائر شناختی کارڈ اور کسی دوسرے کے نام پر رجسٹرڈ سمیں کسی بھی وقت بلاک کی جاسکتی ہیں،شہری کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے زائد المیعاد قومی شناختی کارڈ کی فوری تجدید کرائیں۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ اقدام صارفین کے مفادات کے تحفظ اور قابل اعتماد ٹیلی کام سروسز کیلئے پی ٹی اے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔