ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے کا واقعہ،ہلاکتوں کی تعداد 98 ہوگئی

جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے کا واقعہ،ہلاکتوں کی تعداد 98 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے کا واقعہ۔حادثےمیں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 98 ہوگئی، 150 سے زائد زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران نائٹ کلب میں پیش آیا۔گورنر نیلسی کروز، سابق بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔

حادثے کے بعد کئی افراد ملبے تلے دب گئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے کئی افراد زندہ بھی ہوسکتےہیں۔صدر جمہوریہ ڈومینیکن نے افسوسناک واقعے پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔