ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طویل تاخیر کے بعد پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے نئے بورڈ آف کمشنرز کا انتخاب

طویل تاخیر کے بعد پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے نئے بورڈ آف کمشنرز کا انتخاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہدچوہدری: حکومت نے طویل تاخیر کے بعد پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے نئے بورڈ آف کمشنرز کا انتخاب کر لیا۔
صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد 9 رکنی بورڈ آف کمشنرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید افتخار شاہ بورڈ آف کمشنرز کے رکن نامزد کیا گیا۔
سابق چیئرمین پاکستان ریلویز پروین آغا بھی رکن نامزد، سابق چیف ایگزیکٹو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر محمد اجمل خان بھی ممبر نامزد، میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان بورڈ آف کمشنرز کے رکن نامزد کیاگیا۔

علاوہ ازیں سابق چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان بھی بورڈ آف کمشنرز میں شامل، سینیر صحافی سلمان غنی اور پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت، معروف صنعتکار عارف سعید بھی بورڈ آف کمشنرز میں شامل ہیں۔
ہیلتھ کیئر کمیشن کے 9 رکنی بورڈ کا انتخاب تین سال کے لیے کیا گیا ہے۔