ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے چئیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی لوگوں سے تعلقات خراب نہیں کرتے۔ ایک شخص کے سوا سب سے بات ہوسکتی ہے۔
قومی اسمبلی کے عدم اعتماد سیشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے سپیکر سے ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا: آپ ووٹ کرائیں، ایسا نہ ہو ہم آپ کی خلاف بھی عدالت سے رجوع کریں۔اس پر سپیکر اسمبلی نے دوبارہ یقین دلایا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کریں گے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی یونیورسٹی صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، ہمارے کافی طلبا ادھر گئے ہیں ایک دن واپس آجائیں گے۔
’کسی دن میں نے کتاب یا آرٹیکل لکھ دیا تو پھر اس میں سب کچھ لکھ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگوں کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرتے بات کریں گے۔ ماسوائے ایک شخص کے اس طرف بیٹھے بہت سے لوگوں سے بات چیت ہوسکتی ہے۔ آج ووٹنگ کا دن ہے۔’ووٹ، ووٹ، ووٹ نتھنگ بٹ ووٹ‘۔وقت ضائع نہ کریں، ووٹنگ کرائیں اور معاملات کسی نتیجے پر پہنچیں۔
انہوں نے عمران خان کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ میں ان کی بندوق کی نالی پر میں ہوں۔’وہ شکاری بھی ہیں، کرکٹر بھی ہیں، ملک بھی صحیح چلا رہے ہیں آخر پھر کس بات کا رونا ہے۔