ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے رات گئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم عمران خان
کیپشن: PM Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس رات 9 بجے ہو گا جس میں وزیراعظم کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے رات گئے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔  بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، قومی اسمبلی میں جاری کارروائی اور سپریم کورٹ کے حکم سے متعلق اہم فیصلے کریں گے۔ 

دوسری جانب  اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے 7 اپریل کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے حکومت نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

درخواست دائر کرنے کے لیے ڈاکٹر بابر اعوان اور محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پہنچے تاہم وقت ختم ہونے کے سبب درخواست دائر نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 69 آئین کا حصہ ہے، سپریم کورٹ اسمبلی کے اختیارات نہیں لے سکتی، سپریم کورٹ کا 7 اپریل کا فیصلہ معطل کیا جائے اور قومی اسمبلی کو رولز کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor