ویب ڈیسک: فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ میں لاہور میں اہلخانہ کے ساتھ وقت گزاررہا ہوں۔میں برطانیہ گیا ہی نہیں توڈی پورٹ کیسے ہوگیا۔
وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ دی ہنڈرڈ لیگ کھیلنے کے لئے معاہدہ ہوا ہے۔ اگست میں ہونے والے اس ایونٹ کے لئے ویزا پراسس ابھی شروع نہیں ہوا۔وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ اچھی پرفارمنس کے لئے ٹریننگ کررہا ہوں کوشش ہوگی کہ جس اعتماد کا اظہارکیا گیا ہے اس پرپورا اتروں۔