10 کلو آٹے کا تھیلا کتنے روپے میں ملے گا؟ نئی قیمت مقرر کردی گئی

پنجاب حکومت اور فلورز ملز کے مابین طے پاگیا
کیپشن: Flour price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)فلورز ملز کن نرخوں پر رمضان بازاروں کو آٹا دیں گی؟پنجاب حکومت اور فلورز ملز کے مابین طے پاگیا،پاکستان فلورز ملز ایسوسی ایشن رمضان بازاروں میں دس کلوگرام آٹے کا تھیلا 375روپے مہیا کرے گی۔ضلعی انتظامیہ کے ملازمین آٹا اپنی نگرانی میں فروخت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  رمضان المبارک میں صوبے میں کل 309 جبکہ لاہور شہر میں 32 رمضان بازارلگائے جارہے ہیں، چیئرمین  پنجاب فلورز ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہناتھاکہ فلورز ملیں 10 کلوگرام کا تھیلا 375 روپے میں رمضان بازاروں میں مہیا کریں گی جبکہ 750 میں شہریوں کو 20 کلوآٹے کا تھیلا مل سکے گا، عاصم رضا نے بتایا کہ فلورز ملز رمضان بازاروں میں سپلائی دیں گی،ضلعی انتظامیہ کے ا ہلکاربیچیں گے۔

چیئرمین پنجاب عاصم رضا نے کہا کہ پنجاب بھر کی فلورز ملز کو 25ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ کی بنیاد پر دی جارہی ہے جس میں لاہور کی فلورز ملز کا کوٹہ 5500ٹن روزانہ ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پنجاب کا گندم کو کوٹہ 27 ہزار ٹن کرنے کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ پچھلے سال آٹے کی قیمت کا مناسب برقرار اہم ترجیح تھی اور پورا سال 860 کے ریٹ پر قائم رکھا، گندم کی قیمت میں 4 سو روپے اضافہ کیا جس سے کسان کو فائدہ ہو گا۔کسان  پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی ماند ہیں۔کسانوں کی خوشحالی کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ رمضان بازاروں میں آٹے سے متعلق خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ رمضان بازاروں میں آٹے کا دس کلو کا تھیلا 370 میں عوام کو فراہم کیا جائے گا ۔ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں25 فیصد کمی کے ساتھ ملیں گیں۔ رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے کلو میں عوام کو فراہم کی جائے گی۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی کروایا جائے گا ۔

دریں اثنا وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزیر اعلی عثمان بردار ، چیف سیکرٹری اور اعلی حکام کی شرکت کی، وزیر خوراک اور وزیر صنعت میاں اسلم اقبال بھی شریک ہوئے، چیف سیکرٹری نے پنجاب میں مہنگائی کے تدارک کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریفنگ دی، وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نیچے لانے پر حکومت پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی۔

 چیف سیکرٹری کا کہناتھا کہ پنجاب میں آٹے ، چینی اور سبزیوں کی قیمتیں دوسرے صوبوں سے کم ہیں، پنجاب میں آٹے کا تھیلا 860 جبکہ سندھ میں 13 سو روپے میں فروخت ہوتا رہا،وزیراعظم کو بتایا گیا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت مسلسل اقدامات جاری رکھے،وزیر اعظم نے ہداہت کی کہ اشیاء کو ذخیرہ کرکے مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے،  چینی سکینڈل میں احتساب کا عمل بلا تفریق آگے بڑھایا جائے گا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer