ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کا جہانگیر ترین کے معاملے پر دو ٹوک موقف سامنے آگیا

PM and Jahangir Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: چینی مافیا کے خلاف ، وزیر اعظم نے جہانگیر ترین کے معاملے پر دو ٹوک موقف اراکین اسمبلی پر واضح کردیا۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ جس پر بھی الزامات ہیں قانون کا سامنا کریں، عدالتیں انصاف فراہم کریں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے واضح کردیا کہ ریاست مدینہ میں قانون سب کے لیے برابر ہے۔ریاست مدینہ کو عملی جامہ پہنائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ قانون سب کے لئے ایک ہے کوئی قانون سے بالا تر نہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سمیت سب قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، نئے پاکستان میں قانون کی بالا دستی ہوگی۔ 

جہانگیر ترین فیملی کیخلاف مقدمات، ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔ جہانگیر ترین فیملی کیخلاف مقدمات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین کو ایف آئی نے آج طلب کیا ہے۔جہانگیر ترین اپنے مقدمات کی پیروی کررہے ہیں۔

واضح رہے ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے مطابق علی ترین نےوالدسےملکر شیئر ہولڈرزکیساتھ فراڈ کیا، ایف آئی اے نے سوال نامہ بھی بھجوا دیا، پوچھا گیا کہ آپ نے گنےکےکاروبارکوخودسےطےکردہ قیمت4.85ارب روپےمیں بیچا،اس ٹرانزکشن سے آپ کے خاندان کو شیئر ہولڈ کی قیمت پر فائدہ ہوا۔ ایف آئی اے نےعلی ترین کو 5 سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی جس میں پوچھا گیا کہ ان کے گروہ جےکےایف ایس ایل نے چینی کے کاروبار کو کیوں بیچا؟

اسی طرح گنےکا کاروبار بیچنے کے لئے کیااشتہار دیا تھا،اور کتنے ممکنہ خریداروں نے کمپنی کا کاروبار خریدنے کے لیے ان سے رابطہ کیا اور کیا قیمت لگائی؟ ایف آئی اے نے یہ بھی سوال کیا کہ ریکارڈ کےمطابق جےکےایف ایس ایل کو 2013میں326ملین کانقصان ہوا اور نقصان کے باوجود گنے کاکاروبار کئی گناہ زیادہ قیمت پر جےڈی ڈبلیو کو بیچاگیا؟۔اسی طرح گنے کاکاروبار بیچنے کی قیمت 4.35ارب روپےکیسے لگائی گئی؟ اس کی دستاویز اور منی ٹریل ایف آئی اے کو فراہم کی جائے۔