ہم بچوں سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں،  میرا

ہم بچوں سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں،  میرا

(زین مدنی ) اداکارہ میرا نے ٹریمپولین پر چھلانگ لگاتے وقت کی ایک ویڈیو شیئرکی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم بچوں سے بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر میرا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ کون کہتا ہے کہ ہم بچوں سے نہیں سیکھ سکتے۔ میرا نے لکھا کہ ایک انتہائی فکر انگیز سبق جو مجھے کورونا نے سکھایا وہ یہ ہے کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں، ہم ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں جیسا کہ میں نے 6 سالہ عالیہ سے شکست کھانے کے بعد بہت کچھ سیکھا۔

واضح رہے کہ لاک ڈاون کے دنوں میں میرا جی نیو یارک میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مثبت سرگرمیاں اختیار کئے ہوئے ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے طویل کیپشن میں اداکارہ نے نئی دنیا کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خود ساختہ تنہائی میں معیاری کام کرکے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک بہترین وقت گزار رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے گھر کے پچھلے حصے کو جم بنایا ہوا ہے جس کی ہم خود صفائی کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

Who says we can't learn from our children?! One lesson Corona has taught me.. Children are the leaders of the future.. we have so much to learn from them!! Enjoyed getting beat by Six years old Aliya ???? welcome to the new world!!! #loveourkids #kidsarethefuture #changingworldSpending quality time despite quarantine at Home with family!! Our backyard is our new gym.. every member of the household contributing their share.. cleaning trimming organising and living it up!! Positive goals healthy attitudes I am learning how to play with children’s and I’m also learning how to go live sorry guys

A post shared by Meerajee Official (@meerajeeofficial) on