ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ بحریہ: 1965 کی جنگ کے بحری جانبازوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت

یومِ بحریہ: 1965 کی جنگ کے بحری جانبازوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: 1965 کی جنگ کے بحری جانبازوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم بحریہ منایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے شہداء اور مادرِ وطن کے دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے بحری جانباز جوانوں کو خراجِ تحسین   پیش کیا ۔ 

نیول چیف  ایڈمرل نوید اشرف  نے اپنے پیغام میں کہا آپریشن سوم ناتھ نے ثابت کیا کہ عزم و حوصلے سے سرشار بحری قوت محدود وسائل کے باوجود فیصلہ کن نتائج حاصل کرسکتی ہے،آپریشن سوم ناتھ کے دوران سامنے آنے والی جرات اور عزم کی میراث آج بھی جاری ہے،معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے خلاف کامیاب ڈیٹرنس کا مظاہرہ کیا،آپریشن سوم ناتھ کی تاریخی کامیابی پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کی عکاس ہے۔

یوم بحریہ کا آغاز قرآن خوانی اور شہداء کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف  نے  نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی

نیول چیف نے  شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات،  قربانیوں اور عزم و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ پاک بحریہ کی جانب سےملک بھر میں یوم بحریہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا