ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی ; وفاقی آئینی عدالت لاہور میں درخواست دائر

 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی ; وفاقی آئینی عدالت لاہور میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

​ملک اشرف : بچوں کو سوشل میڈیا کے معاشی و اخلاقی نقصانات اور قابل اعتراض مواد سے بچانے کے لیے درخواست دائر  کی گئی ۔ وفاقی آئینی عدالت لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی ۔

​ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شیراز ذکا  و دیگر  نے آئین کے آرٹیکل 175E کے تحت آئینی درخواست دائر کی ۔  16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کی جائے، استدعا کی گئی کہ  بچوں کی عمر کے تعین  کے لئے ایج ویریفکیشن کا قانون بنایا جائے۔ 

ڈراموں اور اشتہارات میں قابل اعتراض مواد اور الکحل کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لئے پیمرا کو ہدایات دی جائیں،بچوں کی ذہنی اور اخلاقی نشوونما کے تحفظ کے لیے آسٹریلیا، اٹلی اور برازیل کی طرز پر قوانین بنائے جائیں۔​پاکستان میں 2 کروڑ 50 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، تعلیم کی فراہمی اور آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ 
​درخواست میں وفاقی حکومت، وزارتِ آئی ٹی، پیمرا اور  نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو فریق بنایا گیا ہے۔