ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس میں ٹریفک اسسٹنٹ اور کانسٹیبلز بھرتی کرنے کی منظوری

پنجاب پولیس میں ٹریفک اسسٹنٹ اور کانسٹیبلز بھرتی کرنے کی منظوری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  پنجاب حکومت نے پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 3,565 ٹریفک اسسٹنٹس اور کانسٹیبلز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

حکومتی مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس میں نفری کی کمی کو دور کرنے کے لیے مزید اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔ نئی بھرتیوں کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک اسسٹنٹس اور کانسٹیبلز کی منظور شدہ بھرتیوں میں سے 50 فیصد کوٹہ پہلے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا، جبکہ باقی 50 فیصد کوٹہ مالی سال 2026-27 کی تیسری سہ ماہی میں بھرتی کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں جنرل ایگزیکٹو کیڈر میں 1,782 کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔ حکومتی مراسلے کے مطابق ٹریفک اسسٹنٹس اور کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔

مراسلے کے مطابق پولیس رولز 1934 کے تحت ایک اہلکار 450 افراد کی سکیورٹی کے لیے مختص کیا جاتا ہے، جس کے باعث پولیس نفری کی ضرورت پوری کرنے کے لیے نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔