عابد چودھری:مجاہد اسکواڈ ناکہ شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے قاتل ڈور کی 20 چرخیاں اور سیکڑوں پتنگوں کا خام مال برآمد کرلیا، جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان حمزہ اور رضا بخاری ڈور اور پتنگوں کا خام مال شیخوپورہ سے لاہور منتقل کر رہے تھے۔
دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور قاتل ڈور کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔