ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ، انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2026 کیخلاف درخواست پر اہم پیشرفت

ہائیکورٹ، انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2026 کیخلاف درخواست پر اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2026 کے خلاف دائر درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جسٹس امجد پرویز نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی،،فاضل جج نےفائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

درخواستگزار یوسف وائیں ایڈووکیٹ نے پنجاب اسمبلی سے منظور کیے گئے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2026 کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ ترمیمی قانون کی بعض شقیں آئین اور بنیادی حقوق سے متصادم ہیں۔سماعت کے دوران جسٹس امجد پرویز نے درخواست پر سماعت سے معذرت کی۔ جسٹس امجد پرویز کا کہنا تھا کہ جب یہ بل تیار کیا جا رہا تھا، میں اس وقت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تھا۔عدالت نےدرخواست کی فائل مزید کارروائی کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس ارسال کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے مقدمات کے ٹرائل کے دوران جج، پراسیکیوشن اور گواہوں کے نام اور چہرے ظاہر نہ کرنے سے متعلق شق آئینی تقاضوں سے متصادم ہے۔درخواست گزار کے مطابق ملزمان کو منصفانہ ٹرائل کا آئینی حق حاصل ہے، جبکہ مقدمے کی کارروائی میں جج، پراسیکیوٹر اور گواہوں کی شناخت مکمل طور پر پوشیدہ رکھنے کی شق ملزم کے بنیادی قانونی حقوق کو متاثر کرسکتی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer