ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی نواں کوٹ کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

سی سی ڈی نواں کوٹ کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:سی سی ڈی نواں کوٹ نے بادامی باغ میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک ڈیرے پر چھاپہ مارا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد مبینہ طور پر کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کے ساتھی تنویر اور عمران کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک ہونے والے ملزم فیصل علی کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔