سٹی 42: این ڈی ایم اے نے پنجاب، سندھ اوربلوچستان میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
این ڈی ایم اے کے مطابقپنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، حافظ آباد، فیصل آباد، چنیوٹ اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے ، ملتان، لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر،مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، خانپور، راجن پور، لیاقت پور، ظاہرپیر،صادق آباداور رحیم یار خان کے علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے
نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہہے ، سندھ کے جنوبی اضلاع میں اگلے 12 تا 24 گھنٹے گھنٹوں کے دوران طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے ،جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، مٹھی، عمر کوٹ، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو آدم، حیدرآباد، کراچی اور گردونواح میں بارش متوقع ہے ،
سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں بھی اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے ،سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، خیرپور، دادو، جیکب آباد، کشمور، جامشورو اور گردونواح میں ہلکی بارش کا مکان ہے
بلوچستان کے،متعدد اضلاع میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے ، ژوب، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی، سوئی، خضدار، آواران، بارکھان اور لسبیلہ کے علاقوں آندھی طوفان کے ساتھ بارش متوقع ہے
لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، سفر سے پہلے موسمی صورتحال چیک کریں،تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، کمزور درختوں کے گرنے اور بجلی بند ہونے کا امکان ہے
نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ، عوام احتیاط کریں