ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم , آج سے معمول کے مطابق عدالتی کارروائیاں بحال

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم , آج سے معمول کے مطابق عدالتی کارروائیاں بحال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سے معمول کے مطابق عدالتی کارروائیاں بحال ہوگئیں۔ عدالتوں کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئیں اور پرنسپل سیٹ پر وکلاء، سائلین اور پولیس اہلکاروں کا رش دیکھنے میں آیا۔
 پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 24 ججز نے مختلف مقدمات کی سماعت کا آغاز کیا۔ عدالت میں 10 ڈویژن اور 24 سنگل بنچ قائم کیے گئے ہیں جو مختلف نوعیت کے کیسز کو دیکھیں گے۔ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل پر مشتمل ہے جو تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بنچ نمبر دو جسٹس عابد عزیز کی سربراہی میں ٹیکس، کمرشل اور انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بنچ نمبر تین جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل ہے ،جو انٹرا کورٹ اپیلوں سمیت دیگر کیسز کو دیکھے گا۔

ڈویژن بنچ نمبرچارجسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ہے جو انسدادِ دہشت گردی اور نیب اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بنچ نمبر پانچ جسٹس فیصل زمان اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل ہے جو سول اپیلوں کو سنیں گے۔موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ہائیکورٹ میں سماعتوں کے آغاز سے نہ صرف مقدمات کی سماعت کا عمل تیز ہوگا بلکہ زیر التواء کیسز کے جلد نمٹنے کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer