ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی دو کنال اراضی کی نیلامی کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواست پر 30 ستمبر تک مہلت

لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی دو کنال اراضی کی نیلامی کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواست پر 30 ستمبر تک مہلت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی دو کنال اراضی کی نیلامی کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے ایم سی ایل کے لیگل ایڈوائزر کو جواب جمع کروانے کیلئے 30 ستمبر تک کی مہلت دے دی۔

 اچھرہ میں واقع زمین کی نیلامی کالعدم قرار دینے کے معاملے پرجسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری محمد ادریس کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا عدالت کے روبرو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان کے ہمراہ پیش ہوئے۔ایم سی ایل کے لیگل ایڈوائزر میاں افتخار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ذوالفقار احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔سماعت کے دوران عدالت نے ایم سی ایل کے لیگل ایڈوائزر کو مؤقف جمع کروانے کیلئے30 ستمبر تک مہلت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، آپ آئندہ سماعت تک جواب فائل کریں۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ بھی دے دیا۔

Ansa Awais

Content Writer