(ملک رحمان)خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارکردگی پر 15میل اور 4 فی میل سکول پرنسپلز معطل کردیئے گئے۔
ورکرز ویلفئیر بورڈ خبیر پختونخوا نے پرنسپلز کی معطلی کا اعلامیہ بھی جاری کردیاہے۔
اعلامیہ کے مطابق ورکنگ فولکس گرائمر سکول اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوری والا، ہری پور ٹو،ورکنگ فولکس گرائمر سکول حطار، کرک، کوہاٹ ون، کوہاٹ ٹو، ورکنگ فوکس گرائمر سکول پشاور ٹو کے پرنسپل معطل کردیئے گئے ہیں۔
اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ سمردان، شہباز عزمت خیل، صوابی اور سوات کے پرنسپل بھی ناقص کارکردگی پر معطل کردیے گئے ہیں،پرنسپل ورکنگ فوکس گرائمر سکول تحت بھائی بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔
معطل پرنسپلز کی ذمہ داریاں وائس پرنسپلز اور سنیئر اساتذہ کے حوالے کردی کردی گئی ہیں۔