ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: ژوب اور گردونواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق   زلزلے کی شدت تین اور گہرائی 27 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ژوب سے 70  کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا، زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ 

 واضح رہے کہ زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

 زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔